Trump Announces Breakthrough as China Reportedly Stops Weapons Supply to Iran

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک اہم پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ایران کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر اتفاق کر لیا ہے

Editor News

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک اہم پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ایران کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست اور تجارت کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چند ہفتوں میں چین کا دورہ کریں گے جہاں صدر شی جن پنگ سے ان کی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے پرامید انداز میں کہا:”صدر شی جن پنگ میرا پرجوش استقبال کریں گے۔ ہم بہت سمجھداری اور اچھے طریقے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ کیا یہ لڑائی سے بہتر نہیں؟”

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چین اس بات پر بہت خوش ہے کہ امریکہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کو مستقل طور پر کھولنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ قدم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے اٹھا رہے ہیں تاکہ سپلائی چین میں خلل کی صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہ ہو۔

سفارتی کوششوں کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ نے امریکہ کی فوجی طاقت کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اگرچہ وہ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر لڑنا پڑا تو وہ اس میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *