واشنگٹن (ویب ڈٰیسک): ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ 10 فیصد عالمی ٹیرف کو امریکی تجارتی عدالت نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔
عدالت نے اپنے 2-1 کے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ فیصلے کے مطابق امریکی صدر کو اس نوعیت کے وسیع پیمانے پر عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
یہ ٹیرف فروری 2026 میں تقریباً تمام درآمدی اشیا پر عائد کیے گئے تھے۔ عدالت نے واضح کیا کہ امریکا کو ایسا کوئی سنگین معاشی یا تجارتی بحران درپیش نہیں تھا جو قانون کے تحت ان اقدامات کا جواز فراہم کرتا۔
عدالتی فیصلے کے بعد تجارتی اور کاروباری حلقوں میں اسے ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کا امکان موجود ہے۔
و
یاد رہے کہ ٹرمپ دور میں نافذ کیے گئے متعدد تجارتی اقدامات ماضی میں بھی مختلف عدالتی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں۔
