لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک تارکینِ وطن کاشہرہے،میئرممدانی کا واضح اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

تحریر: عاطف خان

نیویارک: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ہمیشہ تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

میئر ممدانی کے مطابق، امریکی آئین واضح طور پر اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا ہر بچہ امریکی شہری ہے، چاہے اس کے والدین کی شہریت یا امیگریشن حیثیت کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ تارکینِ وطن کے بچے نیویارک اور امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور شہر کی طاقت اس کے تنوع میں پوشیدہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے تارکینِ وطن خاندانوں کو یقین دلایا کہ **”آپ کا تعلق اسی شہر سے ہے، آپ کے بچوں کا مستقبل یہیں ہے، اور نیویارک سٹی آپ کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کھڑا رہے گا۔”