لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

سوئٹزرلینڈ: ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز، معاہدے پر عمل درآمد پر غور

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

برن: ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فریم ورک کو عملی شکل دینے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور متعلقہ حکام شریک ہیں، جو معاہدے کے عملی پہلوؤں پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سینئر سفارتکار کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں، جو مذاکرات میں ایران کے مؤقف اور تکنیکی امور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وفد میں سیاسی، اقتصادی، قانونی اور سفارتی ماہرین بھی شامل ہیں جو مختلف معاملات پر مشاورت میں حصہ لے رہے ہیں۔

مذاکرات کے دوران اقتصادی پابندیوں، منجمد اثاثوں، تیل کی برآمدات، جوہری امور اور معاہدے کے عملی نفاذ سے متعلق نکات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس عمل میں پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی بطور ثالث شریک ہیں، جو فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور معاہدے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی مذاکرات مستقبل میں اعلیٰ سطح کے سیاسی فیصلوں کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر فریقین ان مذاکرات میں پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مبصرین کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے یہ مذاکرات عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، کیونکہ ان کے نتائج نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات بلکہ پورے خطے کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔