لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

خامنہ ای کےجنازےکی وجہ سےمذاکرات میں وقفہ دیا،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کادعویٰ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / ساؤتھ ڈکوٹا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ شدید کشیدگی کے باوجود ایران، امریکا کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کا شدید خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای (Ayatollah Ali Khamenei) کے جنازے کے احترام میں مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ دیا۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی (Anadolu Agency) کے مطابق، امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں ماؤنٹ رشمور (Mount Rushmore) پر امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تاریخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں ایران کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران حکومت اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کو مذاکرات کے عمل میں ایک ہفتے کی مہلت صرف اس لیے دی گئی تاکہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات اور جنازے کی تقاریب پرامن طور پر مکمل ہو سکیں۔

صدر ٹرمپ نے امریکی تاریخ، فوج اور عالمی کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے پرانی جمہوریہ، سب سے آزاد قوم ہے اور اس کا آئین دنیا میں سب سے مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا، “ہم نے دنیا کی سب سے طاقتور ترین فوج تشکیل دی اور دو عالمی جنگیں جیتیں۔” ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی عوام نے عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے اور بیماریوں کے علاج سمیت سب سے زیادہ فلاحی کام کیے۔

امریکا کی داخلی سیاست اور آئندہ انتخابات پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ملک کے اندر کمیونزم (Communism) کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، جو امریکی آزادی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ امریکا کو کبھی بھی کمیونسٹ ریاست نہیں بننے دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی کا دعویٰ بھی کیا۔