لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیمارکاانٹرنیشنل فٹبال سےریٹائرمنٹ کااشارہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ایسٹ ردھرفورڈ (ویب ڈیسک): برازیل کے لیجنڈری فٹ بالر نیمار جونیئر نے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد بین الاقوامی فٹ بال کو الوداع کہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ میچ کے آخری لمحات میں نیمار نے متبادل کھلاڑی کے طور پر آ کر پینالٹی پر گول تو کیا، لیکن وہ برازیل کو 2-1 کی شکست سے نہ بچا سکے۔

برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے 34 سالہ نیمار نے میچ کے بعد ‘گلوبو ایسپورٹے’ کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں کہا:”میں نے بہت کوشش کی، بار بار کوشش کی۔ لیکن اب یہ سفر ختم ہو چکا ہے۔ میرا سفر اسی اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا اور یہیں ختم ہو رہا ہے۔”

واضح رہے کہ نیمار نے 2010 میں امریکہ کے خلاف اسی اسٹیڈیم میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا گول کیا تھا۔ میچ کے اختتام پر وہ میدان میں ہی آنسوؤں سے رو پڑے، جہاں ساتھی کھلاڑی انہیں دلاسہ دیتے نظر آئے۔ کارلو اینسیلوٹی کی زیرِ نگرانی برازیلی اسکواڈ میں شامل نیمار حالیہ برسوں میں فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں، تاہم اس ورلڈ کپ کے لیے ان کی شمولیت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔