لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینانےکیپ ورڈی کوہراکر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

میامی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 (FIFA World Cup 2026) کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا اور کیپ ورڈی کے درمیان ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد کیپ ورڈی (Cape Verde) کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (Pre-Quarter Finals) کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میامی میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم نے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ میچ کا آغاز ارجنٹینا کی جارحیت سے ہوا، جب 29 ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi) نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ میسی کا ساتواں گول ہے۔ تاہم، 59 ویں منٹ میں کیپ ورڈی کے ڈوآرٹے نے گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کر سکیں۔

میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا تو 92 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لیسینڈرو مارٹینز (Lisandro Martinez) نے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔ لیکن کیپ ورڈی نے ہار نہ مانی اور سڈنی کیبریل نے ایک ناقابلِ یقین کک کے ذریعے ارجنٹینا کے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے اسکور پھر 2-2 سے برابر کر دیا۔

ارجنٹینا کی قسمت نے اس وقت پلٹا کھایا جب اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی ڈنی بورگس کی غلطی کے باعث گیند ان کے اپنے ہی جال (Own Goal) میں چلی گئی، جس سے ارجنٹینا کو 2-3 کی فیصلہ کن برتری مل گئی اور یہی میچ کا اختتامی اسکور رہا۔

اس فتح کے بعد ارجنٹینا کا مقابلہ اب 7 جولائی کو مصر (Egypt) سے ہوگا۔ اس میچ میں دنیا کے دو عظیم فٹبالرز، لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح (Mohamed Salah) ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔