Zohran Mamdani Launches SPEED Report to Tackle New York Housing Crisis

اس منصوبے کو ہاؤسنگ ماہرین، ڈویلپرز اور شہری حقوق کے علمبرداروں نے خوش آئند قرار دیا ہے

Atif Khan

نیویارک: میئر زوہران ممدانی نے ڈپٹی میئرز لیلیٰ بزرگ اور جولیا کرسن کے ہمراہ نیویارک سٹی میں ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیے “SPEED” رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ان اصلاحات کے تحت سستی رہائش کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے دورانیے میں 8 ماہ کی کمی کی جائے گی، جبکہ زوننگ میں تبدیلی کے حامل بڑے منصوبوں کے وقت میں 2 سال تک کی بچت ہوگی۔

میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا کہ “یہ تاخیر ناگزیر نہیں بلکہ ناقص نظام کا نتیجہ تھی۔ نیویارک کے عوام سستی رہائش کے لیے سالوں انتظار نہیں کر سکتے۔” ان اصلاحات کے ذریعے ہاؤسنگ لاٹری سسٹم (Housing Connect) کو بھی جدید بنایا جائے گا، جس سے تعمیر مکمل ہونے کے بعد گھروں میں منتقلی کا وقت 210 دن سے کم ہو کر 100 دن سے بھی کم رہ جائے گا۔

اس منصوبے کو ہاؤسنگ ماہرین، ڈویلپرز اور شہری حقوق کے علمبرداروں نے خوش آئند قرار دیا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ تعمیراتی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *