Weston McKennie Jokes About Harry Potter “Magic” That Could Help US Win the World Cup

اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے اپنے گول کیپرز پر بھروسہ نہیں، لیکن احتیاط ضروری ہے!"

Editor News

ویب ڈیسک: امریکی مینز نیشنل فٹ بال ٹیم (USMNT) کے مڈ فیلڈر ویسٹن میک کینی (Weston McKennie) فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے حقیقت میں جادو کا استعمال نہیں کر سکتے، لیکن اگر انہیں موقع ملے تو ان کے پاس کچھ ایسے ‘جادوئی حربے’ ہیں جو میچ کا پاسا پلٹ سکتے ہیں۔

سی این این (CNN) اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے 27 سالہ میک کینی نے ہنستے ہوئے ہیری پوٹر فلم کے ایک خطرناک جادوئی جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “میں ‘ایواڈا کیڈاورا’ (Avada Kedavra) کا منتر پڑھوں گا تاکہ سامنے کوئی حریف کھلاڑی ہی نہ بچے!” تاہم فوراً ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ کچھ زیادہ ہی سنگین ہو گیا، تو مسکراتے ہوئے بولے، “میں تو بس مذاق کر رہا تھا۔ میں ‘ایکسپیکٹو پیٹرونم’ (Expecto Patronum) کا منتر پڑھوں گا کیونکہ یہ ایک حفاظتی جادو ہے۔ جب کوئی حریف کھلاڑی گول پر شاٹ مارے گا، میں فوراً یہ منتر پھونک دوں گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے اپنے گول کیپرز پر بھروسہ نہیں، لیکن احتیاط ضروری ہے!”

میک کینی نے بتایا کہ جب وہ اطالوی کلب ‘جوینٹس’ (Juventus) میں شامل ہوئے، تو وہاں کرسٹیانو رونالڈو (اپنے مشہور ‘Siu’ اسٹائل) اور پاؤلو ڈیبالا جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی اپنے منفرد انداز میں گول کا جشن مناتے تھے۔ میک کینی پہلے زیادہ گول نہیں کرتے تھے، اس لیے وہ چپ چاپ مڈ فیلڈ میں واپس آ جاتے۔ لیکن جب انہوں نے باقاعدگی سے گول کرنا شروع کیے، تو انہوں نے اپنا ایک الگ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ بچپن ہی سے ہیری پوٹر کے اتنے بڑے فین ہیں کہ انہوں نے اپنی انگلی پر ہیری پوٹر کے ماتھے پر موجود زخم (اسکار) کا ٹیٹو بھی بنوایا ہوا ہے۔ چنانچہ جنوری 2021 میں انہوں نے گول کرنے کے بعد پہلی بار ہوا میں جادوئی چھڑی گھمانے کا پوز بنا کر جشن منایا، جس کے بعد وہ مداحوں میں “میجک میک کینی” کے نام سے مشہور ہو گئے۔

اپنی فٹنس اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنے والے امریکی اسٹار اب ٹوبی (Tubi) کی نئی ڈاکیومنٹری سیریز “ڈیسٹینیشن ورلڈ کپ” (Destination World Cup) میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ فٹ بالرز بھی عام انسان ہوتے ہیں جنہیں عام چیزیں پسند ہوتی ہیں۔ چھ سال کی عمر میں جرمنی منتقل ہونے والے میک کینی، جنہوں نے 2006 کا ورلڈ کپ وہیں دیکھا تھا، اب اپنے ملک (امریکہ) میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، “اگر بچپن میں کوئی مجھ سے کہتا کہ میں اپنے ملک میں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کا حصہ بنوں گا، تو میں کہتا کہ آپ کا دماغ خراب ہے! یہ میرے اور میری فیملی کے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *