US and Pakistan Collaborate to Recover Illegally Smuggled Cultural Heritage Items

اس کے علاوہ گندھارا آرٹ کے نمونے اور مہر گڑھ کی قدیم تہذیب سے تعلق رکھنے والے مٹی کے مجسمے بھی اس مجموعے کا حصہ ہیں۔

Editor News

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے مطابق، امریکہ نے پاکستان کے 450 سے زائد قدیم اور ثقافتی نوادرات واپس کر دیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (23 ملین ڈالرز) ہے۔ یہ نوادرات اسلام آباد میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے۔

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری پال کپور نے اس موقع پر بتایا کہ ان نوادرات میں مٹی کے بنے ہوئے وہ مجسمے (Terracotta Figurines) بھی شامل ہیں جو چار ہزار سال سے زائد پرانے ہیں۔ یہ مجسمے دنیا میں انسان کے ہاتھوں بنائی گئی اولین اشیاء میں سے ہیں، جو اس خطے کی قدیم ترین بستیوں کی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

واپس کیے گئے نوادرات میں دوسری صدی عیسوی کا بدھ مت سے متعلق ایک نایاب مجسمہ ‘بدھا پدا’ (Buddhapada) بھی شامل ہے، جس کی مالیت 11 لاکھ ڈالرز ہے۔

اس کے علاوہ گندھارا آرٹ کے نمونے اور مہر گڑھ کی قدیم تہذیب سے تعلق رکھنے والے مٹی کے مجسمے بھی اس مجموعے کا حصہ ہیں۔ یہ نوادرات مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پاکستانی حکام کے مشترکہ تعاون سے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں برآمد کیے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *