لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

برطانیہ نےمکمل طورپرفنڈڈاسکالرشپس اور اسٹارٹ اپ فیلوشپس کااعلان کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد (ویب ڈیسک): برطانیہ نے پاکستانی طلبہ، محققین اور نوجوان کاروباری افراد (Entrepreneurs) کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس اور اسٹارٹ اپ فیلو شپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

شائقین اور اہل امیدوار چیوننگ اسکالرشپس (Chevening Scholarships)، چیوننگ آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز فیلوشپ اور کامن ویلتھ اسٹارٹ اپ فیلوشپ کے لیے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

برطانوی تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات:
چیوننگ ماسٹرز اسکالرشپ: برطانوی یونیورسٹیاں بہترین قیادت اور واضح وژن رکھنے والے امیدواروں کو ایک سالہ ماسٹرز ڈگری کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ فراہم کر رہی ہیں۔

آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز فیلوشپ: یہ فیلوشپ مڈ کیریئر پیشہ ور افراد اور ماہرینِ تعلیم کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں آزادانہ تحقیق کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اعلیٰ صلاحیت کے حامل ینگ انٹرپرینیورز اور بزنس مین اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر پھیلانے اور برطانوی ماہرین سے سیکھنے کے لیے اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان تمام پروگرامز کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کی ہوائی جہاز کی ٹکٹیں، ٹیوشن فیس، ویزا اخراجات اور ماہانہ جیب خرچ (Stipend) برطانوی حکومت ادا کرے گی۔ اسکالرز کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مضبوط پیشہ ورانہ نیٹ ورک بنانے کا موقع بھی ملے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا بیان اور AI سے تیار کردہ مواد پر خبردار:
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott) نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ پروگرامز عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین قیادت تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے امیدواروں کو سخت ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ”درخواست دہندگان اپنے حقیقی تجربات اور نظریات قلمبند کریں۔ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ جوابات جمع کروانے والے امیدواروں کو نااہل (Disqualify) قرار دے دیا جائے گا۔“

چیوننگ اسکالرشپ: درخواست کے لیے chevening.org/apply پر وزٹ کریں۔

آکسفورڈ سینٹر فیلوشپ: درخواستیں chevening.org/fellowship/ocis پر جمع کروائیں۔

کامن ویلتھ اسٹارٹ اپ فیلوشپ: اس کے لیے درخواستیں 3 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک cscuk.fcdo.gov.uk/apply پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔