لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

فلائی دبئی طیارےمیں تباہی ٹالنےوالااسرائیلی پلمبر’ہیرو’قرار:ڈونلڈٹرمپ نےتعریف کردی، صدارتی ایوارڈکیلئےنامزد

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پلمبر یانیو حایون (Yaniv Hayoun) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “ہیرو” قرار دیا ہے، جنہوں نے رواں ہفتے فلائی دبئی (Flydubai) کی پرواز کے دوران پائلٹ کی جانب سے کو-پائلٹ پر چاقو کے حملے اور طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ (Truth Social) پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے یانیو حایون کی شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: “انہوں نے شاندار کام کیا۔ وہ میرے پسندیدہ انسان ہیں۔ وہ میرے پلمبر بھی بن سکتے ہیں یا جو چاہیں بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کیا زبردست کام کیا ہے! وہ ایک سچے ہیرو ہیں اور میں انہیں اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

بغیر کسی باضابطہ فلائٹ ٹریننگ کے، یانیو حایون نے تین دیگر مسافروں کی مدد سے حملہ آور کو قابو میں کیا اور فری فال (Free fall) میں گرتے ہوئے طیارے کے اسٹیئرنگ کو سنبھال کر جہاز کو مستحکم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ مہارت ایوی ایشن ٹی وی سیریز “ایئر کریش انویسٹی گیشن” (Air Crash Investigation) دیکھنے سے حاصل کی۔

تل ابیب جانے والی اس پرواز کو دوسرے فلائٹ عملے کی مدد سے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

بھارتی ائیرلائن کے کپتان اسمتھ مچھار (Capt. Smit Machchhar) کو چاقو کے زخموں کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ حملہ آور کو-پائلٹ کو سعودی حکام نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ (Isaac Herzog) نے یانیو حایون اور دیگر تین مسافروں کو شجاعت پر ‘پریذیڈنشل ایوارڈ فار سویلین ہیروئزم’ دینے کا اعلان کیا ہے۔