لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نوجوان تاجرمیررضاکیس میں اہم پیش رفت: حکومتِ سندھ کاپرانامیڈیکل بورڈبحال،قبر کشائی کاوقت مقرر

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کراچی (ویب ڈیسک): نوجوان تاجر میر رضا کی لاش ملنے اور ان کی موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے حکومتِ سندھ کے محکمہ صحت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے میڈیکل بورڈ کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد اب میر رضا کی لاش کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں پرانا 8 رکنی میڈیکل بورڈ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں شامل ہونے والے ماہرین میں
ڈاکٹر سمعیہ سید (سربراہ میڈیکل بورڈ)
پروفیسر ڈاکٹر نسیم (ڈاؤ یونیورسٹی – بطور پتھالوجسٹ)
ڈاکٹر فرخ (بطور فرانزک ایکسپرٹ)
عامر (سی پی ایل سی آفیسر – بطور فرانزک آئیڈنٹیفکیشن ایکسپرٹ)
ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال (بطور ممبران)

میڈیکل بورڈ کی باضابطہ تشکیل کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو کل صبح 11 بجے قبر کشائی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
:
واضح رہے کہ گزشتہ شب انتظامیہ نے پرانے میڈیکل بورڈ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے 5 رکنی کر دیا تھا، جس میں سربراہ کے علاوہ دیگر تمام اراکین کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

میر رضا کے اہل خانہ نے اس نئے میڈیکل بورڈ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قبر کشائی کے عمل کو رکوا دیا تھا، جس کے بعد حکومتِ سندھ نے اہل خانہ کے تحفظات دور کرتے ہوئے پرانے 8 رکنی بورڈ کو ہی بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔