لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

وزیراعظم شہبازشریف کاجنرل اسمبلی سے خطاب: آبنائےہرمزاورباب المندب کھلےرکھنےپر زور

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی شہ رگ ہیں اور عالمی امن و معاشی استحکام کے لیے ان تجارتی راہداریوں کا کھلا رہنا نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 24 کروڑ امن پسند پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس عالمی ایوان سے چوتھی مرتبہ خطاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر خلیل الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و استحکام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس فروری میں خلیج کے شدید بحران کے دوران پاکستان نے تاریخی سفارتی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کو اسلام آباد میں ایک میز پر بٹھایا، جس کے نتیجے میں “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” پر دستخط ہوئے اور خطہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔

شہباز شریف نے اس تاریخی سفارتی پیش رفت میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے متحرک کردار کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے اور پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ ہر حالت میں کھڑا ہے۔”

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان قائم ہونے والا دفاعی و سیاسی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد خطے میں پائیدار امن اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر اور چین سمیت دیگر دوست ممالک کا تنازعات کے حل اور خطے میں امن کے قیام کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔