لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

مریکہ میں شدید طوفان (Nor’easter) کا خطرہ: نیویارک اور نیوجرسی میں طوفانی بارشوں، ساحلی سیلاب اور تیز ہواؤں کی الرٹ جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکی قومی موسمیاتی سروس (NWS) نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسمی طوفان (Nor’easter) کے باعث نیویارک اور نیوجرسی میں جمعے کی رات سے اتوار کی رات تک طوفانی بارشیں، تیز ہوائیں اور ساحلی سیلاب آنے کا شدید امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 44 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اور موسلا دھار بارشیں ٹرائی اسٹیٹ (Tri-State) کے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر معطلی (Power Outages) کا سبب بن سکتی ہیں۔

قومی موسمیاتی سروس نے نیویارک شہر، لانگ آئی لینڈ، ویسٹ چیسٹر، راک لینڈ اور نیوجرسی کے مختلف علاقوں کے لیے ساحلی سیلاب (Coastal Flood Warning) اور تیز ہواؤں کی الرٹ جاری کر دی ہے۔

جمعے کی رات 11 بجے سے پہلے بارش کا آغاز متوقع ہے جبکہ ہوا کی رفتار 39 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہفتے کی صبح 8 بجے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو اتوار اور پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ہفتے اور اتوار کو ہوا کے جھونکے 43 سے 44 میل فی گھنٹہ تک جا سکتے ہیں۔

نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے جمعے کی دوپہر 2 بجے سے اتوار کی صبح تک ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیرونی فرنیچر کو محفوظ کریں، برقی آلات چارج رکھیں اور زیریں علاقوں سے بلند مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے فلیش فلڈ پلان فعال کر دیا ہے جبکہ ایم ٹی اے (MTA) نے ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ لانگ آئی لینڈ پر تمام ساحل، کیمپنگ سائیٹس اور ساحلی ڈرائیونگ پر اتوار تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیوجرسی کی گورنر میکی شرل نے کہا ہے کہ ریاست کے لیے ساحلی سیلاب سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے سمندری کٹاؤ اور شدید لہریں پیدا ہوں گی۔ شہریوں کو الرٹس پر عمل کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سائنس دانوں اور انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔