لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

امریکہ میں چینٹکس استعمال کرنے والوں کے لیے مالی معاوضے کا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اگر آپ نے ماضی میں تمباکو اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’چینٹکس‘ (Chantix) خریدی تھی، تو آپ کو بھی ہرجانے کی رقم مل سکتی ہے۔ عالمی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزا (Pfizer) نے اس دوا میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیائی مادے ’نائٹروسامین‘ (Nitrosamine) کی ملاوٹ کے الزامات پر 44 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 12 ارب پاکستانی روپے) کی تلافی اور ہرجانے کی ادائیگی پر اتفاق کر لیا ہے۔

اگرچہ فائزا نے اپنے اوپر عائد کسی قانون شکن یا غلط کام کا اعتراف نہیں کیا، لیکن قانونی تنازعات اور الزامات کو ختم کرنے کے لیے اس تلافی رقم پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

کمپنی کے ساتھ طے پانے والے تصفیے (Class Action Settlement) کے مطابق:
یہ تصفیہ ان تمام صارفین کے لیے ہے جنہوں نے 29 ستمبر 2015ء سے 17 ستمبر 2021ء کے دوران امریکہ یا اس کے زیرِ انتظام علاقوں میں ’چینٹکس‘ خریدی تھی۔

رقم کا دعویٰ (Claim Submit) کرنے کے لیے خریدار کے پاس دوا کی خوردہ خریداری کا ثبوت جیسے کہ میڈیکل اسٹور/فارمیسی کی رسید یا کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ کا ہونا ضروری ہے۔

متاثرہ خریداروں کو نقدی رقم کی ادائیگی کی جائے گی، تاہم حتمی رقم کا تعین 13 اکتوبر 2026ء کو ہونے والی حتمی منظوری کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ہرجانے کا کلیم داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد آن لائن پورٹل https://chantixsettlement.com/file-a-claimکے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔