کراچی: پاکستانی ٹرائی ایتھلیٹس (Triathletes) نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے چین اور ازبکستان میں منعقد ہونے والے سخت اور چیلنجنگ مقابلوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین میں ‘آئرن مین 70.3 دالی’ (IRONMAN 70.3 Dali) جبکہ کراچی کے جبران جاوید نے ازبکستان میں ‘چیلنج سمرقند’ (Challenge Samarkand) کا معرکہ سر کیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے فالکن ٹرائی ایتھلون کلب کے رکن اور پاکستان نیوی کے افسر لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین میں پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے 113 کلومیٹر کا ہاف آئرن مین (Half-Ironman) فاصلہ کل 6 گھنٹے 30 منٹ اور 41 سیکنڈ میں طے کیا۔
سوئمنگ (1.9 کلومیٹر): 40 منٹ 57 سیکنڈ.سائیکلنگ (90 کلومیٹر): 2 گھنٹے 59 منٹ 08 سیکنڈ (ارہائی جھیل کے ساتھ ساتھ) اور رننگ (21.1 کلومیٹر): 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈ
ازبکستان میں جبران جاوید کا چیلنج سمرقند معرکہ
کراچی کے سی ویو رننگ کلب کے فعال رکن جبران جاوید نے ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں 109.4 کلومیٹر کا مجموعی فاصلہ ٹرانزیشنز کے ساتھ 5 گھنٹے 25 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سوئمنگ (1.9 کلومیٹر): 40 منٹ 29 سیکنڈ
سائیکلنگ (88.1 کلومیٹر): 2 گھنٹے 34 منٹ 37 سیکنڈ (400 میٹر بلند سرسبز و تاریخی راستوں پر)
رننگ (21.5 کلومیٹر): 1 گھنٹہ 55 منٹ 15 سیکنڈ (سلک روڈ سمرقند کے روئنگ کینال کے گرد 4 لیپس)
ان دونوں ایتھلیٹس کی جانب سے عالمی سطح پر ان سخت ترین مقابلوں کو کامیابی سے پورا کرنا پاکستان میں برداشت کے کھیلوں (Endurance Sports) اور ٹرائی ایتھلون کے شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔





