اسلام آباد(ویب ڈیسک): یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) اور امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے زیرِ انتظام کام کرنے والے “پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک” (PUAN) نے اسلام آباد میں آئی ٹی ڈویلپر – ڈیٹا اینالسٹ کی خالی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
اس عہدے کے لیے ColdFusion، Java، .NET، HTML/CSS، اور SQL ڈیٹا بیس میں مہارت رکھنے والے تجربہ کار امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ منتخب امیدوار کو اسلام آباد میں مقیم ہو کر ویب ایپلی کیشنز کی تیاری، UI/UX ڈیزائننگ اور ڈیٹا اینالیسس جیسی اہم ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی
درخواست دینے کی آخری تاریخ20 مئی 2026 ہے۔
جن شعبہ جات کےلیئے وکنسیزجاری کی گئی ہیں ان میں ویب ڈویلپمنٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ لائف سائیکل (SDLC)، اور بہترین کمیونیکیشن اسکلز شامل ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار یو ایس ای ایف پی (USEFP) کی آفیشل ویب سائٹ یا برائٹ اسپائر (Brightspyre) کے ذریعے https://shorturl.at/KbIN5آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
