لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کاسودان کیلئے مضبوط پیغام:تعلیم کی بحالی اورقومی سلامتی کی حمایت کااعادہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / اقوامِ متحدہ (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکرٹری سید انصار شاہ نے سودان کی موجودہ صورتحال کو نہ صرف ایک انسانی اور سیکیورٹی کا المیہ قرار دیا ہے بلکہ خبردار کیا ہے کہ یہ بحران سودانی بچوں کی ایک پوری نسل کو تعلیم، مواقع اور امید سے محروم کر رہا ہے۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت ”سودان میں تعلیم کا تحفظ: امن، بحالی اور استحکام میں سرمایہ کاری“ کے عنوان سے منعقدہ اریا فارمولا (Arria-Formula) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید انصار شاہ نے کہا کہ اپریل 2023 سے جاری اس تنازع کے بعد سے تین سالوں کے دوران لاکھوں سودانی بچے بے گھر، شدید ذہنی صدمے کا شکار اور پناہ و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔

سید انصار شاہ نے پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا “پاکستان، سودان کی خود مختاری، یکجہتی اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم سودان کو تقسیم کرنے اور اس کے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی غرض سے قائم کی جانے والی کسی بھی متوازی حکومت یا متوازی ڈھانچے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔”

پاکستان کے نمائندے نے سودان کےتمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل کر آئیں، تنازع کی راہ کو ترک کریں اور ملک، اس کے عوام اور نونہالوں کے روشن مستقبل کی خاطر سفارتی اور پرامن حل کا راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے تعلیمی نظام کی بحالی اور ملک میں امن و استحکام کا قیام ناگزیر ہے۔