Pakistan Consulate New York Hosts Grand Event on Maarka-e-Haq Anniversary

Editor News

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک کے زیرِ اہتمام “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا عنوان “پاکستان کی فتح، لچک، عزم اور امن کی جستجو” رکھا گیا تھا، جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کو ملکی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ قوم کے اتحاد اور اپنی خود مختاری کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کی پختگی اور وقار کے ساتھ امن کی حفاظت کے عزم کو ثابت کیا۔ انہوں نے پاکستانی امریکی اور کشمیری تارکینِ وطن کے تعاون کو بھی سراہا۔

سینیٹر رانا محمود الحسن، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ اور ڈاکٹر غلام نبی فائی سمیت دیگر مقررین نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے وابستہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *