نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے پولیس آفیسر کے عہدوں کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ تمام امیدوار جو نیویارک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ مقررہ مدت کے دوران اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
نیویارک سٹی کے ٹیسٹنگ پورٹل (OASYS) کے مطابق، رجسٹریشن کا عمل یکم اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے اور درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اپریل 2026 ہے۔
اہلیت کا معیار
عمر کی حد: امیدوار کی کم از کم عمر 17½ سال ہونی چاہیے تاہم، درخواست دیتے وقت امیدوار کی عمر 35 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
دیگر آسامیاں: پولیس آفیسر کے علاوہ، ٹریفک انفورسمنٹ ایجنٹ اور اسکول سیفٹی ایجنٹ کی آسامیوں کے لیے بھی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
کیسے اپلائی کریں؟
دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ nyc.gov/OASYS پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات، تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط کے لیے NYPD Recruit کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔





