نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے 47 ویں پرنسپٹ کے کمانڈنگ آفیسر محمد جے اشرف (Muhammad J. Ashraf) کو ان کی شاندار اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں انسپکٹر کے اعلیٰ عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
47 ویں پرنسپٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر محمد جے اشرف کی قیادت، دیانت داری اور اپنے محکمے کے ارکان کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم نے ان کے ارد گرد موجود تمام افراد کا احترام حاصل کیا ہے۔
پرنسپٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مستحق ترقی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور عوام کی خدمت کے لیے انسپکٹر اشرف کی محنت اور لگن کا مظہر ہے۔
47 ویں پرنسپٹ کی پولیس فورس اور اہلکاروں نے اس شاندار کامیابی پر انسپکٹر محمد جے اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کیریئر کے اس نئے باب اور مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔





