NYC Reveals Strict Rules for $50 FIFA World Cup Ticket Lottery System

اس پوری مہم کے دوران مجموعی طور پر صرف 1,000 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا

Atif Khan

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں 50 ڈالر کی رعایتی قیمت پر ورلڈ کپ ٹکٹ حاصل کرنے والی لاٹری کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اگلے چھ دنوں تک روزانہ صبح 10 بجے کھلنے والے اس پورٹل پر روزانہ صرف 50 ہزار لوگ ہی درخواست جمع کروا سکیں گے، جس کے بعد رجسٹریشن بند ہو جائے گی۔

اس پوری مہم کے دوران مجموعی طور پر صرف 1,000 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ لاٹری جیتنے والے ہر شہری کو زیادہ سے زیادہ 2 ٹکٹ حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو 3 جون کو آگاہ کر دیا جائے گا، تاہم ٹکٹ حاصل کرنے سے پہلے انہیں یہ ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوگا کہ وہ واقعی نیویارک سٹی (NYC) کے قانونی رہائشی ہیں۔

بلیک مارکیٹ اور منافع خوری کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے انتہائی سخت اصول وضع کیے ہیں۔ ان ٹکٹوں کو دوبارہ بیچنے (Resell) کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور یہ غیر منتقلی (Non-transferable) ہوں گے۔ ٹکٹ اسٹیڈیم پر نہیں ملیں گے، بلکہ میچ والے دن شائقین کو میٹ لائف اسٹیڈیم (MetLife Stadium) لے جانے والی خصوصی بسوں کے بورڈنگ پوائنٹ پر ہی یہ ٹکٹ سخت تصدیق کے بعد فراہم کیے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *