Mexico vs South Africa to Open FIFA World Cup 2026 After Star-Studded Ceremony

افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق 11 جون کو شام 5:30بجے جبکہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11 جون کوشام 7بجے کھیلاجائے گا۔

Editor News

میکسیکو سٹی: فیفا ورلڈ کپ 2026 کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز میکسیکو سٹی سے ہوگا، جہاں شاندار افتتاحی تقریب کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں میکسیکو کی ثقافت، تاریخی روایات اور مشہور آرٹ “پاپیل پیکاڈو” کو منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا، جبکہ موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس شائقین کو مسحور کر دیں گی۔

تقریب کی خاص بات عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور نائجیرین سپر اسٹار برنا بوائے کی پرفارمنس ہوگی، جو ورلڈ کپ کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک “Dai Dai” لائیو پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ تائلا، جے بالون، الیجینڈرو فرنانڈیز اور مانا سمیت متعدد معروف فنکار بھی اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق 11 جون کو شام 5:30بجے جبکہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11 جون کوشام 7بجے کھیلاجائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 پہلی بار تین میزبان ممالک — میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ ٹورنامنٹ تاریخ کا منفرد ترین ورلڈ کپ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *