نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران کوامے ممدانی نے بش وک (Bushwick) کی ٹروٹ مین اسٹریٹ پر این وائے سی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے عملے اور 311 کے کارکن رامیل (Ra-mel) کے ساتھ مل کر رواں سال کا 2,00,000 واں سڑک کا گڈھا (Pothole) بھر کر ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔
اس سے قبل اپریل کے اوائل میں، میئر نے اسٹیٹن آئی لینڈ پر سال کا 1,00,000 واں گڈھا بھرا تھا، جو کہ گزشتہ ایک دہائی میں ابتدائی 100 دنوں کے دوران سب سے زیادہ گڈھے بھرنے کا ریکارڈ تھا۔ NYC DOT کی ٹیمیں نہ صرف گرمیوں میں سڑکوں کی نئی استر کاری (Repaving) کر رہی ہیں بلکہ اوسطاً ہر ہفتے 3,000 گڈھوں کی مرمت بھی کی جا رہی ہے۔ اب تک شہر کے پانچوں اضلاع میں 757 لین میل سڑکیں نئی بنائی جا چکی ہیں۔
میئر زوہران ممدانی نےکہا ہےکہ “چھوٹی چھوٹی چیزیں بتاتی ہیں کہ حکومت شہریوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ چاہے بچوں کا پانی کا فاؤنٹین ٹھیک کرنا ہو یا ٹوٹا ہوا راستہ ہموار کرنا۔ 2,00,000 ویں گڈھے کی مرمت ہماری سٹی ورکرز کی دن رات کی محنت کا ثبوت ہے۔”
DOT کمشنر مائیک فلائن کاکہنا ہے”ہم سڑکوں کے گڈھوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔ سخت سردی کے باوجود ہماری ٹیموں نے مسلسل کام کیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور ہموار سڑکیں فراہم کی جا سکیں۔”
چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیسا جیلوبٹرنے بتایاکہ “311 نیویارک کا وہ ڈیجیٹل انجن ہے جو عوام کے مسائل اور شکایات کو عملی اقدامات میں بدلتا ہے۔ 311 روزانہ تقریباً 1,00,000 کالز اور درخواستوں کو 175 زبانوں میں پروسیس کرتا ہے





