لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں شدیدگرمی اورطوفان کاالرٹ،میئر زوہران ممدانی نےشہریوں کواحتیاط کی ہدایت کردی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں غیر معمولی اور شديد گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے ساتھ ساتھ ممکنہ تباہ کن طوفانی موسم کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے ہنگامی الرٹ اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک اہم ویڈیو بیان اور پوسٹ کے ذریعے میئر زہران ممدانی نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ آج نیویارک شہر کا درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ کو چھو سکتا ہے، جبکہ دن کے پچھلے پہل تیز ہواؤں، شدید بارشوں اور طوفان کا بھی قوی امکان موجود ہے۔

میئر نے بتایا کہ نیویارک انتظامیہ اس ڈبل موسمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں:

کولنگ سینٹرز اور سوئمنگ پولز: گرمی سے بچاؤ کے لیے شہر بھر میں سیکڑوں کولنگ سینٹرز فعال کر دیے گئے ہیں اور پبلک سوئمنگ پولز کے اوقاتِ کار میں توسیع کر دی گئی ہے۔

سیلابی نالوں کی صفائی: طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ (سہلیاتی پانی کے جمع ہونے) کو روکنے کے لیے نالیوں اور برساتی ڈرینز کی صفائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

تمام ہنگامی اور ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔

میئر ممدانی نے نیویارکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ خصوصاً اپنے بزرگ پڑوسیوں اور ایسے افراد کا پتہ کریں جن کے گھروں میں ایئر کنڈیشننگ (AC) موجود نہیں۔ انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور شدید گرمی کی صورت میں قریبی کولنگ سینٹر منتقل ہونے کی تاکید کی۔

طوفان کے حوالے سے انہوں نے کہا “شہری بغیر کسی اہم کام کے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی سے بھری سڑکوں، گری ہوئی بجلی کی تاروں اور پرانے درختوں سے دور رہیں، اور گاڑی چلاتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں۔”

خطرناک صورتحال یا مدد کے لیے شہری 311 پر رابطہ کریں۔

ہیٹ اسٹروک، شدید گرمی یا سیلابی خطرے جیسی عاجلانہ صورتحال میں فوری 911 پر کال کریں۔