نیویارک: گرمیوں کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے ایک شاندار سہولت کا اعلان کیا ہے۔ میئر زہران ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور این وائی سی پارکس (NYC Parks) کی کمشنر ٹریسیا شیمامورا نے نیویارک بھر کے 18 آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز پر مفت “Learn to Swim” (تیرنا سیکھیں) کلاسز کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ سال یہ سہولت صرف 10 مقامات پر دستیاب تھی، جس میں اس بار مزید 8 پولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس توسیعی اقدام کے تحت اس موسمِ گرما میں 16,000 سے زائد شرکاء کو سوئمنگ سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ این وائی سی پارکس کا یہ مفت پروگرام ہر سال 18 ماہ سے لے کر 17 سال تک کے تقریباً 19,000 بچوں اور نوجوانوں کو تیراکی سکھاتا ہے، جس سے محنت کش خاندانوں کے سینکڑوں ڈالرز کی بچت ہوتی ہے اور بچوں میں پانی کی حفاظت (Water Safety) کی بنیادی مہارتیں پیدا ہوتی ہیں۔
میئر زہران ممدانی نے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:
“نیویارک سٹی ساحلوں اور درجنوں پبلک پولز کا شہر ہے۔ ہر بچے کا یہ حق ہے کہ وہ پانی میں محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پانچوں بوروز (Boroughs) میں سوئمنگ کے مفت اسباق کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ خاندانوں کے پیسے بچ سکیں اور ہر بچہ پانی میں خود اعتمادی محسوس کر سکے۔”
پارکس کمشنر ٹریسیا شیمامورا کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اتنے زیادہ مقامات پر سوئمنگ کلاسز کا انعقاف کیا جا رہا ہے تاکہ نیویارک کے شہری اپنے ہی علاقے میں یہ اہم مہارت سیکھ سکیں۔ شہر کے تمام آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز 27 جون سے کھل جائیں گے، جبکہ یہ خصوصی سوئمنگ سیزن 6 جولائی سے 28 اگست تک جاری رہے گا۔
یہ مفت کلاسز برکلن کے کlocalسکیوسکو، مکارین، سنسیٹ، بشوک؛ برونکس کے وین کورٹلینڈ، کرو ٹونا؛ مین ہٹن کے ہیملیٹن فش، جیک رابنسن، جان جے؛ کوئینز کے اسٹوریا، فشر؛ اور اسٹیٹن آئی لینڈ کے فیبر اور لائنز پولز سمیت 18 مقامات پر ہوں گی۔
رجسٹریشن کے لیے آن لائن https://www.nycgovparks.org/events/learn-to-swim قرعہ اندازی (Online Lottery) کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ رجسٹریشن کرواتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
صرف ایک کلاس کا انتخاب کریں: ایک شخص کے لیے صرف ایک ہی کلاس رجسٹر کی جا سکتی ہے۔ زیادہ فارم بھرنے سے انتخاب کے چانسز نہیں بڑھیں گے۔
ہر بچے کا الگ فارم: خاندان میں ایک سے زیادہ بچے ہونے کی صورت میں ہر بچے کی الگ درخواست جمع کروانی ہوگی۔
درخواست ناقابلِ منتقلی ہے: قرعہ اندازی میں نام آنے کی صورت میں وہ سیٹ خاندان کے کسی دوسرے فرد یا کسی اور کو منتقل نہیں کی جا سکے گی۔
