NYC Launches First-Ever City-Backed Insurance Program for Affordable Housing

رپورٹ کے مطابق، 2017 کے بعد سے نیویارک میں پراپرٹی انشورنس کی قیمتوں میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس نے سستی رہائش کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

Editor News

نیویارک: میئر زوہران کوامے ممدانی نے نیویارک سٹی میں سستی رہائش اور ‘رینٹ اسٹیبلائزڈ’ گھروں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے انشورنس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد انشورنس کے اخراجات میں کمی لا کر رہائشی بحران کو حل کرنا اور مکان مالکان کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2017 کے بعد سے نیویارک میں پراپرٹی انشورنس کی قیمتوں میں تین گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس نے سستی رہائش کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

میئر ممدانی کے مطابق، انشورنس میں ہر 100 ڈالر کا اضافہ شہر کے بجٹ پر 1,200 ڈالر کا اضافی بوجھ ڈالتا ہے۔ نیا پروگرام اس مالیاتی بوجھ کو کم کرے گا جس سے حاصل ہونے والی بچت براہِ راست کرایہ داروں اور گھروں کی مرمت پر خرچ کی جا سکے گی۔

2027تک پروگرام کے تحت پہلے 20,000 گھروں کو انشورنس پالیسیاں فراہم کی جائیں گی۔

2030تک اس پروگرام کا دائرہ کار ایک لاکھ (100,000) گھروں تک بڑھا دیا جائے گا۔

نیویارک سٹی اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن (NYCEDC) اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (HDC) سمیت دیگر ادارے اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔

“ہم انشورنس جیسے بڑھتے ہوئے اخراجات کا مقابلہ کیے بغیر ہاؤسنگ بحران پر قابو نہیں پا سکتے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سٹی بیکڈ انشورنس پروگرام ہے جو نیویارک کے شہریوں کو ان کے گھروں میں رہنے، مالکان کو مرمت کے لیے مدد فراہم کرنے اور نیویارک کو ایک سستا شہر بنانے میں مدد دے گا۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *