نیویارک (ویب ڈیسک):نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے ہیلووین کے پرمسرت موقع پر پانی کے ذریعے سفر کرنے والے شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک منفرد اور پرکشش اقدام کا اعلان کیا ہے۔
نیویارک سٹی فیری (NYC Ferry) نے اس سال کے ‘اسپوکی سیزن’ میں شامل ہوتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہیلووین کے دن فیری کے تمام روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو مفت کینڈی (Free Candy) دی جائے گی تاکہ وہ کھلے دریا میں سفر کے دوران ‘ٹرک یا ٹریٹ’ (Trick-or-Treating) کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
نیویارک سٹی کے میئر مم دانی (Mayor Mamdani) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اس منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: “اس ہیلووین پر، NYC Ferry کے ساتھ کھلے سمندروں اور دریاؤِں کی سیر کریں اور اپنی ٹرک یا ٹریٹنگ کی منزل تک پہنچیں۔ ہیلووین کے روز نیویارک سٹی فیری کے ہر روٹ پر مفت کینڈیز دستیاب ہوں گی۔ آپ کس مہم جوئی کا انتخاب کریں گے؟”
ایسٹ ریور (East River) اور ہڈسن ریور (Hudson River) کے درمیان سفر کرنے والے مسافر اس ہیلووین پر نہ صرف نیویارک کا خوبصورت منظر دیکھ سکیں گے بلکہ فیری ڈیک پر مفت کینڈیز اور ہیلووین کی خصوصی تھیمز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اس اقدام کے لیے نیویارک سٹی فیری نے خصوصی ہیلووین گرافکس اور خوفناک پرکشش ڈیزائنز جاری کیے ہیں جن کا مقصد شہریوں اور بالخصوص بچوں کے سفر کو یادگار بنانا ہے۔





