لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نورووڈمیں خوفناک آگ:ایک شخص ہلاک،15 زخمی، میئرزوہران ممدانی کااظہارِافسوس

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے علاقے نور ووڈ (Norwood) میں لگنے والی ہولناک 5-الارم (Five-Alarm) آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 6 فائر فائٹرز سمیت 15 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

نیویارک کے میئر زہران ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے شہری کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

میئر ممدانی نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو پانے کے لیے 300 سے زائد FDNY اور EMS اہلکاروں نے حصہ لیا۔ امدادی ٹیموں نے اپنی جانیں جوکھوں میں ڈال کر انتہائی خطرناک اور مشکل حالات میں عمارت سے لوگوں کو نکالا اور موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ میئر نے امدادی عملے کی بہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہری انتظامیہ نے متاثرین کی مدد کے لیے تمام ہنگامی وسائل متحرک کر دیے ہیں.

نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ اور فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) متاثرہ رہائشیوں اور مقامی تاجروں کو فوری رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

میئر آفس آف ہاؤسنگ ریکوری کا ’بیک ہوم یونٹ‘ (Back Home Unit) ان تمام خاندانوں کی طویل المدتی بحالی، متبادل رہائش اور دوبارہ آبادکاری کے لیے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔