New York Named Most Expensive US City for Comfortable Living

سب سے سستا شہر: ٹیکساس کا شہر سان انتونیو اس فہرست میں سب سے نیچے ہے، جہاں اکیلا شخص صرف 83,242 ڈالر میں بہترین زندگی گزار سکتا ہے۔

Editor News

نیو یارک (ویب ڈیسک): ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، نیو یارک سٹی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا مہنگا ترین شہر بن گیا ہے جہاں ایک عام خاندان کو بنیادی ضروریات اور مستقبل کی بچت کے ساتھ آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے سالانہ خطیر رقم درکار ہے۔

اسمارٹ ایسٹ (SmartAsset) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں “50/30/20” کے قانون کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ اس اصول کے تحت50 فیصد آمدنی ضروریات (گھر، راشن، یوٹیلیٹیز) پر خرچ ہوتی ہے اور 30 فیصد خواہشات (شوق اور تفریح) کے لیےاور20 فیصد مستقبل کی بچت (ایمرجنسی، ریٹائرمنٹ) کے لیے مختص کی جاتی ہے۔

یہاں 4 افراد کے خاندان کو آرام دہ زندگی کے لیے 333,875 ڈالر سالانہ درکار ہیں، جبکہ ایک اکیلے شخص کو 158,954 ڈالر کی ضرورت ہے۔

کیلیفورنیا (سان ہوزے): یہ شہر دوسرے نمبر پر رہا جہاں اکیلے فرد کو تقریباً 158,080 ڈالر چاہیے۔

سب سے سستا شہر: ٹیکساس کا شہر سان انتونیو اس فہرست میں سب سے نیچے ہے، جہاں اکیلا شخص صرف 83,242 ڈالر میں بہترین زندگی گزار سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، جو اسے متوسط طبقے کے لیے ایک مشکل چیلنج بناتے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *