New York Health Officials Warn of Bacteria Risk After Storm-Impacted Beaches

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا گندا پانی ساحلوں پر آنے سے پانی میں بیکٹیریا کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے،

Atif Khan

نیویارک (ویب ڈیسک): ناساؤ کاؤنٹی کے محکمہ صحت (Nassau County Department of Health) نے شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر نیویارک کے 20 مشہور ساحلوں (Beaches) پر شہریوں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تیراکی سے روک دیا ہے۔

حکام کے مطابق، یہ ایڈوائزری احتیاطی تدابیر کے طور پر ان ساحلوں کے لیے جاری کی گئی ہے جو شدید بارش کے پانی کے بہاؤ (Stormwater runoff) سے متاثر ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کا پہلے ارادہ تھا کہ میموریل ڈے (Memorial Day) پر یہ پابندی ہٹا لی جائے گی، لیکن اب اس ایڈوائزری میں منگل کی صبح 10 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس دوران پانی کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ بیکٹیریا کی سطح کا جائزہ لیا جا سکے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا گندا پانی ساحلوں پر آنے سے پانی میں بیکٹیریا کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے، جو نیویارک اسٹیٹ کے مقرر کردہ معیار سے زیادہ ہو سکتی ہے اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

متاثرہ ساحلوں میں ناساؤ کاؤنٹی کے نارتھ شور (North Shore) کے 16 ساحل شامل ہیں جن میں سینٹر آئی لینڈ ساؤنڈ، کریسنٹ بیچ، لیٹنگ ٹاؤن بیچ، لورل ہولو بیچ، مورگن ساؤنڈ، نارتھ ہیمپسٹڈ بیچ پارک، پرائبل بیچ، رینسم بیچ، اور تھیوڈور روزویلٹ بیچ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساؤتھ شور (South Shore) کے 4 ساحلوں بلٹ مورو بیچ کلب، ہیولٹ پوائنٹ بیچ، آئی لینڈ پارک بیچ اور فلپ ہیلی بیچ پر بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *