New York City to Redevelop Bed-Stuy Site Into Affordable Housing Community

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ "نیویارک ہاؤسنگ کے شدید بحران کا شکار ہے اور ہم سرکاری زمین کو عوامی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Editor News

نیویارک: میئر زوہران ممدانی نے ہاؤسنگ پریزرویشن (HPD) اور سوشل سروسز (DSS) کے حکام کے ہمراہ بروکلین کے علاقے بیڈفورڈ اسٹائوسنٹ (Bed-Stuy) میں ایک اہم ہاؤسنگ پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

“فلٹن ہاورڈ ویسٹ” (Fulton-Howard West) نامی اس منصوبے کے تحت سرکاری زمین پر 100 فیصد سستی رہائش گاہیں (Affordable Housing) تعمیر کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ بیڈفورڈ اسٹائوسنٹ ملٹی سروس سینٹر (MSC) کی جگہ پر تعمیر ہوگا جو اس وقت خستہ حالی کا شکار ہے۔

نئے پروجیکٹ میں نہ صرف سینکڑوں سستے گھر فراہم کیے جائیں گے بلکہ وہاں پہلے سے کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے لیے جدید دفاتر اور کمیونٹی سہولیات بھی بنائی جائیں گی۔

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ “نیویارک ہاؤسنگ کے شدید بحران کا شکار ہے اور ہم سرکاری زمین کو عوامی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کی شکل و صورت کا فیصلہ مقامی رہائشیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔” یہ پروجیکٹ میئر کے ‘لفٹ’ (LIFT) ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے جس کا مقصد ہاؤسنگ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے عمل کو دو سال تک تیز بنانا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *