نیویارک: اگر آپ آنے والے دنوں میں بین الاقوامی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی اور کشیدہ صورتحال کے باعث دنیا کی متعدد بڑی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز اور پروازیں معطل کر دی ہیں۔
متعدد ایئرلائنز کی جانب سے اگست، ستمبر اور اکتوبر تک روٹس کی معطلی میں توسیع کی گئی ہے، جس کی وجہ سے دبئی، ابوظہبی، عمان اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر اہم شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کو طویل تاخیر اور بکنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کچھ ایئرلائنز نے پروازوں کی تعداد کم کر دی ہے جبکہ کچھ نے ری بکنگ (Re-booking) کی پالیسیوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو شدید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے براہ راست رابطہ کر کے فلائٹ سٹیٹس کی تصدیق کر لیں کیونکہ پروازوں کی بحالی کی تاریخیں لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ کے روٹس پر جن پروازوں کے آپریشنز متاثر یا معطل ہوئے ہیں، ان میں درج ذیل ایئرلائنز شامل ہیں:
ایجین ایئر لائنز (Aegean Airlines)
ایئر آستانہ (Air Astana)
ایئر کینیڈا (Air Canada)
ایئر فرانس (Air France)
ایئر بالٹک (Air Baltic)
برٹش ایئرویز (British Airways)
کیتھے پیسیفک (Cathay Pacific)
فن ایئر (Finnair)
آئی ٹی اے ایئرویز (ITA Airways)
کے ایل ایم (KLM)
لفتھانسا گروپ (Lufthansa Group)
فلپائن ایئر لائنز (Philippine Airlines)
سکوٹ (Scoot)
سنگاپور ایئر لائنز (Singapore Airlines)
ترکش ایئرلائنز اور ویز ایئر کا فلائٹ سٹیٹس
ترکش ایئرلائنز (Turkish Airlines): ترکش ایئرلائنز نے دبئی، ابوظہبی، دمشق، بیروت اور عمان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، تاہم ایران کے لیے تمام سروسز فی الحال معطل رکھی گئی ہیں۔
ویز ایئر (Wizz Air): ویز ایئر نے دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لیے اپنے آپریشنز معطل کر رکھے ہیں، تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ستمبر کے دوران ان کی خدمات دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔





