Mayor Mamdani Picks Mental Health Expert to Head Community Safety Initiative

انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس اور ویرا انسٹی ٹیوٹ آف جسٹس جیسے معتبر اداروں میں بھی کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔

Editor News

نیویارک: میئر ظہران کوامے ممدانی نے آج ڈاکٹر عائشہ ڈیلانی برمسی (Dr. Ayesha Delany-Brumsey) کو نو قائم شدہ ’میئر آفس آف کمیونٹی سیفٹی‘ کا کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ اس عہدے پر ڈپٹی میئر رینیٹا فرانسوا کو رپورٹ کریں گی۔

ڈاکٹر عائشہ نے کیلیفورنیا یونیورسٹی (UCLA) سے کلینیکل سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور وہ صحتِ عامہ، ذہنی صحت اور فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات کا دس سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔

وہ اس سے قبل نیویارک سٹی ہیلتھ پلس ہاسپٹلز (NYC H+H) میں سینئر ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس اور ویرا انسٹی ٹیوٹ آف جسٹس جیسے معتبر اداروں میں بھی کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔

میئر ممدانی نے اس سال مارچ میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اس دفتر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ اس دفتر کا مقصد نیویارک کے پانچوں اضلاع میں جرائم اور تشدد کی بنیادی وجوہات کا سدباب کرنا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ کی قیادت میں یہ ادارہ مندرجہ ذیل دفاتر کی نگرانی کرے گا:

گن وائلنس (اسلحہ کے تشدد) کی روک تھام کا دفتر۔
نفرت انگیز جرائم (Hate Crimes) کی روک تھام کا دفتر۔
گھریلو اور صنفی تشدد کے خاتمے کا دفتر۔
کمیونٹی مینٹل ہیلتھ (ذہنی صحت) کا دفتر۔

میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ “حقیقی عوامی تحفظ لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے سے آتا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ کی مہارت ہمیں ایک ایسا نظام بنانے میں مدد دے گی جہاں ہر صورتحال میں موزوں ردعمل دیا جائے، نہ کہ ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکا جائے۔”

نو منتخب کمشنر ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ وہ نیویارک کے تمام شہریوں کے لیے ایک مربوط اور ہمدردانہ تحفظ کا نظام بنانے کے لیے پرجزم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *