Major US Food Importers Attend Pakistani Rice Trade Event in New York

تقریب کے دوران مارکیٹ کے چیلنجز اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نیویارک نے ‘رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان’ (REAP) کے وفد کے اعزاز میں ایک پروقار نیٹ ورکنگ تقریب کی میزبانی کی، جس کا مقصد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی برآمدات کو بڑھانا اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانا تھا۔

چیئرمین ‘ریپ’ (REAP) فیصل جہانگیر کی قیادت میں وفد 7 سے 9 مئی 2026 تک امریکہ کے دورے پر ہے تاکہ برآمدات کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ تقریب میں نیویارک، نیو جرسی اور پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد معروف امریکی درآمد کنندگان اور تقسیم کاروں نے شرکت کی، جن میں بیسٹ فوڈز، ڈائمنڈ فوڈز، ڈیپ فوڈز اور اے کے سی کموڈٹیز جیسی بڑی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پاکستان کے رائس سیکٹر میں برآمدی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان نے دورے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

تقریب کے دوران مارکیٹ کے چیلنجز اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تقریب کا اختتام ایک پرُتکلف عشائیہ پر ہوا جہاں پاکستانی برآمد کنندگان اور امریکی تاجروں کے درمیان مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *