لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Lilo & Stitch, Superman Among Films in NYC Free Movie Series 2026

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: موسم بہار کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سٹی کونسل ممبر جولی ون اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریشن نے ایک بہترین پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

شہر کے مختلف پارکس میں 8 مئی سے مفت “مووی نائٹس” کا آغاز کیا جا رہا ہے، جہاں شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ بڑی اسکرین پر فلموں کا مزہ لے سکیں گے۔

اس پروگرام کے تحت ‘لائلو اینڈ اسٹچ’، ‘مائن کرافٹ’، اور ‘سپر مین’ جیسی مشہور فلمیں دکھائی جائیں گی۔ منتظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے مفت پاپ کارن کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھنے کے لیے کرسی یا کمبل ضرور لائیں۔

فلموں کا شیڈول:
8 مئی: لائلو اینڈ اسٹچ (Hunter’s Point South Park) – رات 8 بجے
22 مئی: مائن کرافٹ (Torsney/Lou Lodati Playground) – رات 8:15 بجے
30 مئی: ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن (Noonan Jr. Playground) – رات 8:20 بجے
6 جون: زوٹوپیا 2 (Dutch Kills Playground) – رات 8:25 بجے
12 جون: ہیملٹن (Murray Playground) – رات 8:30 بجے
20 جون: وکڈ (Hunter’s Point South Park) – رات 8:30 بجے
27 جون: سپر مین (Lawrence Virgilio Playground) – رات 8:35 بجے