لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

LGRA Elections 2026: Complete Results and Winning Candidates Announced

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کراچی : لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات میں ‘ڈیموکریٹس پینل’ نے ‘کراچی پینل’ کو شکست دے کر بھرپور کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق سلیمان سعادت خان صدر اور محمد علی حفیظ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات جمعہ کے روز کے ایم سی (KMC) ہیڈ آفس میں واقع ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوئے۔

الیکشن کمیٹی کی نگرانی پروفیسر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سیف اللہ خان، فروا حسن اور فریحہ عاقب نے کی۔ پولنگ کا عمل دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا، جس میں ایسوسی ایشن کے تمام 41 اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیٹی کے مطابق ڈیموکریٹس پینل کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ نو منتخب عہدیداران میں سلیمان سعادت خان(صدر)
محمد علی حفیظ(جنرل سیکریٹری)، افضل پرویز(نائب صدر)، فرید عالم(جوائنٹ سیکریٹری)، راشد قرار(خازن) اور اراکین گورننگ باڈی میں سہیل رب خان، طلحہ مخدوم، حفیظ انصاری، شعیب مختار اور بشیر میر جت شامل ہیں

کامیابی کے بعد صدر سلیمان سعادت خان اور جنرل سیکریٹری محمد علی حفیظ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کریں گے۔

انہوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی اور جوش و خروش سے حصہ لینے والے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔