لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

پمزہسپتال میں آتشزدگی کاالمناک واقعہ: ابتدائی رپورٹ تیار،14 نوزائیدہ بچوں کی جان چلی گئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) انتظامیہ نے گائناکالوجی وارڈ کے این آئی سی یو (NICU) میں لگنے والی آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں نرسری میں موجود 15 میں سے 14 نوزائیدہ بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب این آئی سی یو میں انکیوبیٹر کے ساتھ موجود آکسیجن کی مقدار ظاہر کرنے والا نیبولائزر دھماکے سے پھٹ گیا۔ آکسیجن نے فوری طور پر آگ پکڑ لی، جس کے بعد دھواں پائپوں کے ذریعے بچوں کے سانس کے نظام میں داخل ہو گیا۔

بچوں کی موت آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے اور جھلسنے کی وجہ سے ہوئی۔

آگ ابتدا میں معمولی تھی لیکن تیزی سے پھیلی؛ ویڈیو فوٹیج میں ایئر کنڈیشنر سے بھی شعلے نکلتے دیکھے گئے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق 6 فائر برگیڈ کی گاڑیاں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں واقعے کے آدھے گھنٹے بعد پہنچیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم گھوری کو فوری معطل کر دیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ہسپتال عملے میں بھگڈر مچ گئی اور انہوں نے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات دیں۔ حکومت نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔