نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین (Bath Beach/Gravesend Bay) میں جمعے کی شام رننگ کے دوران نامعلوم ملزم کے چاقو کے حملے کا شکار ہونے والی 28 سالہ خاتوں کیٹی سواریز (Katie Suarez) کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت لائف سپورٹ (Life Support) پر ہیں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے ملزم کی گرفتاری اور معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10,000 ڈالر انعام (Reward) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پولیس اور نیویارک کے میڈیا ذرائع (PIX11) کے مطابق، کیٹی سواریز جمعے کی شام اپنے والد سے ملنے اور ‘بیلٹ پارک وے’ (Shore Parkway Greenway) کی ساحلی راہگزر پر رننگ کے لیے نکلیں۔
جب سواریز نے والد کے فون کا جواب دینا بند کر دیا تو والد نے ان کی تلاش شروع کی اور شام تقریباً 8:00 بجے کے قریب ‘بے پارک وے’ (Bay Parkway) اور ‘کراپسی ایونیو’ (Cropsey Avenue) کے قریب بیٹی کو گردن پر چاقو کے متعدد شدید زخموں کی حالت میں پایا.
کیٹی سواریز کے ہمسایوں اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ منعقد ہونے والے ‘نیویارک سٹی میاتھن’ (NYC Marathon) کے لیے سخت مشقیں اور تربیت کر رہی تھیں۔ اس دلخراش واقعے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر پڑوسیوں اور شہریوں نے موم بتیاں جلا کر سواریز اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ کوئی گھات لگا کر کیا گیا ہدف پر مبنی (Targeted) حملہ تھا یا پھر راہ چلتے ہوئے اچانک (Random Attack) کیا گیا اقدام۔ کیونکہ مقتولہ کے پاس ان کا فون اور قیمتی اشیاء محفوظ حالت میں پائی گئی ہیں۔
اس وقت تک پولیس کی جانب سے کسی مشکوک ملزم کا خاکہ یا حلیہ (Suspect Description) جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ NYPD نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے جمعے کی شام 8:00 سے 10:00 کے درمیان گرین وے روٹ پر کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کو دیکھا ہو، وہ 1-800-577-TIPS پر کال کر کے ہاٹ لائن کے ذریعے معلومات کی فراہم کریں۔





