لاس اینجلس / واشنگٹن (ویب ڈیسک): دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی سب سے پسندیدہ اور متوقع ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (Grand Theft Auto VI / GTA 6) کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
معروف گیمنگ کمپنی راک اسٹار گیمز (Rockstar Games) نے 19 نومبر کو گیم کی باضابطہ عالمی ریلیز سے قبل کھلاڑیوں کو اسے وقت سے پہلے پری ڈاؤن لوڈ (Pre-Download) کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے پری ڈاؤن لوڈنگ کا یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ 19 نومبر کو عالمی ریلیز کے دن دنیا بھر سے کروڑوں ڈیوائسز کے ایک ساتھ کنیکٹ ہونے سے راک اسٹار گیمز کے سرورز پر غیرمعمولی دباؤ اور تیکنیکی دشواری سے بچا جا سکے۔
یہ تاریخی ویڈیو گیم جدید ترین پلے اسٹیشن 5 (PlayStation 5) اور ایکس باکس سیریز X/S (Xbox Series X/S) پر کھیلنے کے لیے دستیاب ہوگا۔
حجم کے لحاظ سے یہ راک اسٹار گیمز کی تاریخ کا سب سے بڑا گیم ثابت ہو رہا ہے۔ پلیئرز کو اپنی ڈیوائس میں اس گیم کو پری ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے لیے کم از کم 212 جی بی (212 GB) کی خالی ڈسک اسپیج درکار ہوگی۔
گیم 19 نومبر سے تمام پلیئرز کے لیے باضابطہ طور پر کھیلنے کے لیے فعال ہو جائے گا۔ مارکیٹ ذرائع اور کمپنی کے مطابق ‘جی ٹی اے 6’ کے اسٹینڈرڈ ایڈیشن (Standard Edition) کی قیمت تقریباً 80 ڈالر ($80) مقرر کی گئی ہے۔





