لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

گوگل ٹرانسلیٹ میں ایک اورشاندارفیچرکی آمد: ‘اسمارٹ اسسٹ’ ٹول پرکام جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

گوگل کی جانب سے اپنے مقبول ترین کی بورڈ ‘جی بورڈ’ (Gboard) کے ایک بہترین فیچر کو اب ‘گوگل ٹرانسلیٹ’ (Google Translate) ایپ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بنیادی طور پر ایک اسمارٹ اسسٹنٹ ٹول ہے جس کے شواہد گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کے کوڈ میں پائے گئے ہیں اور یہ جی بورڈ کے مشہور ‘رمبلر’ (Rambler) ٹول سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘اینڈرائیڈ اتھارٹی’ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے آنے والے ٹول کا ممکنہ نام ‘اسمارٹ اسسٹ’ (Smart Assist) رکھا گیا ہے، جو صوتی ترجمے (Voice-to-Text Transcription and Translation) کے عمل کو مزید آسان اور درست بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا اسمارٹ اسسٹ موڈ لفظ بہ لفظ ترجمے کے ساتھ ساتھ بولے گئے الفاظ کے فوری اور درست ترجمے میں مدد کرے گا، بالکل اسی طرح جیسے جی بورڈ کا رمبلر ٹول کام کرتا ہے۔

گوگل نے روایتی طور پر ‘رمبلر’ ٹول کو خراب تلفظ، ناقص ساؤنڈ کوالٹی یا ایسے ہی دیگر صوتی مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

چونکہ رمبلر ٹول فی الحال صرف گوگل پکسل 11 (Pixel 11) فونز تک ہی محدود ہے، اس لیے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گوگل ٹرانسلیٹ کا یہ نیا اسمارٹ اسسٹ فیچر تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا یا یہ صرف مخصوص پکسل ڈیوائسز کا خاصہ بنے گا۔

گوگل کی جانب سے تاحال اس فیچر کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان یا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے حتمی تفصیلات کے لیے مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔