FIFA World Cup Trophy Explained: Why Its True Value Goes Beyond Gold

Atif Khan

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز کل 11 جون سے ہونے جا رہا ہے، جس میں دنیا کی بہترین فٹبال ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

اس بار یہ میگا ایونٹ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیموں اور 104 میچز پر مشتمل ہوگا۔

افتتاحی میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے ساتھ ہی فٹبال کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

📌 FIFA World Cup 2026 کا پہلا ایڈیشن 1930 میں منعقد ہوا تھا، اور اب تک برازیل پانچ مرتبہ چیمپئن بن کر سب سے کامیاب ٹیم کا اعزاز رکھتا ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی کی حقیقت اور قیمت
شائقین کے ذہن میں اکثر یہ سوال ہوتا ہے کہ وہ مشہور فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جس کے لیے ٹیمیں برسوں محنت کرتی ہیں، آخر اس کی قیمت کیا ہے؟

یہ ٹرافی 18 قیراط خالص سونے سے تیار کی گئی ہے، جس کی اونچائی 37 سینٹی میٹر اور وزن تقریباً 6 کلوگرام ہے۔ اگر صرف اس میں موجود سونے اور مواد کی قیمت دیکھی جائے تو اس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس کی حقیقی اور علامتی قدر کہیں زیادہ ہے، اور اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ٹرافی کے ڈیزائن کی خاص باتیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اندر سے کھوکھلی ہے تاکہ اسے اٹھایا جا سکے۔ اس کے نچلے حصے میں سبز نیم قیمتی پتھر مالاکائٹ بھی استعمال کیا گیا ہے، جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

موجودہ ٹرافی کو اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے ڈیزائن کیا تھا، جبکہ اس سے پہلے جولس ریمے ٹرافی استعمال ہوتی تھی جو برازیل کو مستقل طور پر دی جا چکی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ فیفا اصل ٹرافی فاتح ٹیم کو نہیں دیتا بلکہ ایک محفوظ اصل ٹرافی اپنے پاس رکھتا ہے، جبکہ جیتنے والی ٹیم کو سونے کی تہہ چڑھی ہوئی ریپلیکا دی جاتی ہے۔

اسی وجہ سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی دنیا کی سب سے قیمتی اور محفوظ اسپورٹس یادگاروں میں شمار کی جاتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *