کینیڈا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوسری افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس کا موضوع “Cultural Mosaic” رکھا گیا ہے۔ اس تقریب کا مقصد کینیڈا کے کثیر الثقافتی معاشرے اور اس کے متنوع ثقافتی رنگوں کو موسیقی اور رقص کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فنکار مائیکل بوبلے، الیسیا کارا، ایلینا، ایلانس موریسیٹ اور پاکستانی نژاد اسٹار نورا فتیہی اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیج کو رونق بخشیں گے۔
امریکی وقت کے مطابق یہ افتتاحی تقریب 12 جون کوشام 5:30بجے منعقد ہوگی، جبکہ اس مرحلے کا میچ کینیڈا اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان شام 7:00بجے کھیلا جائے گا۔
