لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Ronald Ton Awarded Pakistan’s Sitara-i-Imtiaz in The Hague

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

دی ہیگ: صدرِ پاکستان کی جانب سے نیدرلینڈز میں متعین پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے ایک پروقار تقریب میں کلنگنڈیل اکیڈمی کے بانی ڈائریکٹر مسٹر رونالڈ ٹون کو پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ “ستارہِ امتیاز” عطا کیا۔ یہ تقریب پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں اہم سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان سید حیدر شاہ نے رونالڈ ٹون کو مبارکباد پیش کی اور پاک-نیدرلینڈز تعلقات کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹون پاکستان کے عظیم دوست ہیں جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سفارتی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔

مسٹر رونالڈ ٹون نے ایوارڈ ملنے پر صدرِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان سفارت کاروں کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ رہا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل کرسچن ریبرگن نے بھی حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاک-نیدرلینڈز تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں سفارتی کور کے ڈین، اعلیٰ حکام اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔