Pakistani Founder Signs $60 Billion Deal with SpaceX for AI Tool

رائٹرز کے مطابق، اسپیس ایکس نے اے آئی کوڈنگ ٹول 'کرسر' کو خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

Editor News

کراچی/نیویارک: پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان صالح آصف نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ صالح آصف کی اسٹارٹ اپ کمپنی ‘کرسر’ (Cursor) اور ایلون مسک کی مشہورِ زمانہ کمپنی ‘اسپیس ایکس’ (SpaceX) کے درمیان 60 ارب ڈالر کا ایک بڑا معاہدہ طے پایا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، اسپیس ایکس نے اے آئی کوڈنگ ٹول ‘کرسر’ کو خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی مالیت 60 ارب ڈالر ہے، تاہم اگر اسپیس ایکس رواں سال کے آخر تک یہ رقم ادا نہ کر سکی تو وہ ‘کرسر’ کو 10 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرے گی اور صالح آصف کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

کرسر (Cursor) کیا ہے؟
صالح آصف اور ان کے تین دوستوں نے ‘اینیسفیئر’ (Anysphere) نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جس نے ‘کرسر’ نامی اے آئی ٹول تیار کیا۔ یہ ٹول کمپیوٹر کوڈنگ کو خودکار بناتا ہے اور اس وقت دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں جیسے ایڈوب، نیویڈیا اور شاپی فائے اس سے مستفید ہو رہی ہیں۔

صالح آصف کا تعلق کراچی سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم نکسر کالج سے حاصل کی اور بعد میں دنیا کے بہترین تعلیمی ادارے ایم آئی ٹی (MIT) میں داخلہ لیا۔ صالح آصف کا نام اب فوربز (Forbes) کی ارب پتی افراد کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا ہے، جبکہ ان کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 29 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *