لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

یورپ میں 3 دہائیوں کاسب سےبڑامنظر: 12 اگست کوسورج گرہن،دنیاکچھ دیرکیلئےاندھیرے میں ڈوب جائے گی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لندن (ویب ڈیسک): رواں ماہ 12 اگست کو یورپ کی تاریخ کا ایک نایاب اور تاریخی فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا، جہاں تقریباً تین دہائیوں (30 سال) میں پہلی بار کروڑوں لوگوں کو مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 12 اگست کو چاند براہِ راست زمین اور سورج کے درمیان آ جائے گا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے سورج کی روشنی مکمل طور پر چھپ جائے گی اور دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔

اگرچہ مکمل سورج گرہن کا مرکزی راستہ یورپ کے مخصوص علاقوں سے گزرے گا، تاہم برطانیہ اور آئرلینڈ کے شہری جزوی (Partial) سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس دوران برطانیہ اور آئرلینڈ کا تقریباً 90 فیصد علاقہ سورج کی روشنی سے محروم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں 1999ء میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کارن وال اور ڈیون کے علاقوں سے دیکھا گیا تھا۔

رائل آبزرویٹری گرین وچ (Royal Observatory Greenwich) کے مطابق:

لندن میں سورج کی کوریج تقریباً 90 فیصد رہے گی۔
کارن وال کے ساحلی علاقوں میں 95 فیصد گرہن دیکھا جائے گا۔
آئرلینڈ کے جنوب مغربی علاقوں میں 98 فیصد تک سورج چھپ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر کرسٹوفر انگلینڈ کے مطابق گرہن کے دوران برطانیہ کے جنوب مشرقی حصوں میں آسمان صاف رہنے کا قوی امکان ہے، جبکہ شمال مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔