واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکہ میں مشہور آئس کریم بنانے والی کمپنی ڈرائیرز گرینڈ آئس کریم (Dreyer’s Grand Ice Cream, Inc.) نے اپنے مقبول ترین برانڈ ‘آؤٹ شائن فروٹ بارز’ (Outshine Fruit Bars) کے کئی فلیورز کو مارکیٹ اور اسٹورز سے رضا کارانہ طور پر واپس منگوانے (Recall) کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق یہ اقدام فروٹ بارز م
یں شیشے کے ذرات (Glass Foreign Material Contamination) کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے امریکہ بھر میں تقسیم کیے گئے جن فلیورز کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اسٹراوبیری (Strawberry)، واٹر میلن (Watermelon)، گریپ/انگور (Grape)، ٹینجرین/مالٹا (Tangerine)، اور بلیک چیری (Black Cherry)۔
یہ تمام پروڈکٹس 2.5 اونس (2.5-ounce) کی چھ (6) پیڈل بارز والے بکسوں کی صورت میں امریکہ بھر کے ریٹیل اسٹورز پر سپلائی کی گئی تھیں۔
کمپنی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یہ پروڈکٹس خرید رکھی ہیں تو وہ ان کو استعمال کرنے سے گریز کریں اور فوری طور پر تلف کر دیں یا اسٹور پر واپس کر دیں





