لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

پیراماؤنٹ کی وارنربرادرزڈسکوری کی110ارب ڈالرزکی خریداری روک دی گئی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن/کیلیفورنیا: امریکہ کی ایک عدالت نے پیراماؤنٹ (Paramount) کی جانب سے وارنر برادرز ڈسکوری (Warner Bros. Discovery) کے 110 ارب امریکی ڈالر کے تاریخی انضمام اور خریداری کے عمل کو عارضی طور پر معطل (Pause) کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کیلیفورنیا کی قیادت میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 12 اٹارنی جنرلز کے گروپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اٹارنی جنرلز کے اس گروپ نے انضمام کو روکنے کے لیے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دو بڑے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ جائنٹس کا باہم مل جانا مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کو شدید نقصان پہنچائے گا اور بالآخر عام صارفین کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا (Rob Bonta) نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا:”اس انضمام کے نتیجے میں فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں قیمتیں بڑھیں گی، مواد کے معیار میں کمی آئے گی اور دیکھاوے کا مواد محدود ہو جائے گا۔ اس سے نہ صرف سینما گھر اور بنیادی کیبل ڈسٹری بیوٹرز متاثر ہوں گے بلکہ امریکہ کے ہر گھر اور سینما کی نشست پر بیٹھا عام ناظر بھی اس کا نقصان اٹھائے گا۔”

عدالت کے اس حکمِ امتناع (Pause) کے بعد میڈیا انڈسٹری کی اس اب تک کی سب سے بڑی ڈیل کا مستقبل کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں کمپنیوں کو اس انضمام کے لیے طویل قانونی جنگ لڑنا پڑے گی۔