لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کارنیل یونیورسٹی گینگ ریپ کیس میں بڑابریک تھرو: گورنرکیتھی ہوچول نےاٹیارنی جنرل لیٹیٹیا جیمزکواسپیشل پراسیکیوٹرمقررکردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول (Kathy Hochul) نے کارنیل یونیورسٹی (Cornell University) میں 2024 کے دوران پیش آنے والے مبینہ گینگ ریپ کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے ریاست کی اٹیارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز (Letitia James) کو بطور خصوصی پراسیکیوٹر (Special Prosecutor) مقرر کر دیا ہے۔

گورنر کیتھی ہوچول نے اپنے ایک جذباتی بیان میں کہا، “اس کیس کے مرکز میں موجود متاثرہ خاتون اس بات کی مستحق ہے کہ واقعے کے ہر ایک سچ کا جائزہ لیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔ اس اقدام سے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ معاملہ بغیر کسی تضاد، تعصب یا ناانصافی کے مکمل آزادی کے ساتھ حل ہو۔”

گورنر ہوچول نے واضح کیا کہ ٹامپکنز کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹیارنی میتھیو وان ہوٹن (Matthew Van Houten) کی جانب سے 2024 میں مقدمہ درج نہ کرنے اور کارنیل پولیس کے مشکوک کردار کے باعث عوام اور ان کا قانونی نظام پر سے اعتماد اٹھ چکا تھا، جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اٹیارنی کو اس کیس سے الگ کیا گیا۔

میتھو وان ہوٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کا تفصیلی بیانیے کا مسودہ دیکھنے کے بجائے صرف ایک کیمپس پولیس افسر کے لکھے گئے بیان پر انحصار کیا تھا۔ رواں ہفتے سی بی ایس نیوز (CBS News) کی جانب سے ٹرانسکرپٹ سامنے آنے کے بعد انہوں نے کیس کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

‘جین ڈو’ (Jane Doe) کے فرضی نام سے متاثرہ سابقہ طالبہ نے ستمبر میں 7 ملزمان، کارنیل یونیورسٹی اور ‘چی فائ’ (Chi Phi) فرٹینٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس سے اس کیس نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی۔

کارنیل یونیورسٹی نے ‘چی فائ’ فرٹینٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے اور آزادانہ قانونی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب دو ملزمان کے وکلاء نے جنسی زیادتی یا منشیات کے استعمال کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

گورنر کے حکم کے مطابق اٹیارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز اس تمام معاملے کی نگرانی کریں گی اور شواہد کی روشنی میں کیس کو گرینڈ جیوری (Grand Jury) کے سامنے پیش کریں گی۔